ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذہنی و جسمانی معذور بچوں کی تعلیم وتربیت اور علاج و معالجہ کے موضوع پربھٹکل میں کل بدھ کو ہورہا ہے ایک اہم سیمینار

ذہنی و جسمانی معذور بچوں کی تعلیم وتربیت اور علاج و معالجہ کے موضوع پربھٹکل میں کل بدھ کو ہورہا ہے ایک اہم سیمینار

Tue, 08 Nov 2022 12:45:55    S.O. News Service

بھٹکل8؍نومبر (ایس او نیوز) تعلیمی اعتبارسے بھٹکل جیسی زرخیز سر زمین پر اسکولوں اور مدارس سے بھرپور علمی ماحول میں صحت و تعلیم سے محروم معذور بچوں کی ٹریننگ وتربیت کے ذریعہ ایک خلا کو پر کرنے کے مقصد سے الکوثر فاؤنڈیشن اورادارہ تربیت اخوان بھٹکل کی طرف سے کل بروز بدھ 9/نومبر کو ایک اہم سیمینارمنعقد کیا گیا ہے جس میں ذہنی و جسمانی طور پرمعذورو اپاہج بچوں کی تعلیم وتربیت کے میدان میں مہارت رکھنے والی مرڈیشور کی معروف خاتون اور آشیانہ اسکول، میسور کی پرنسپال محترمہ فضیلت یحییٰ ساوڑا صاحبہ شرکت کریں گی اورایسے بچوں کے والدین کو مفید مشوروں سے نوازیں گی۔ اس بات کی اطلاع آرگنائزر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پروگرام صرف خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے اور پروگرام میں بالخصوص معذور بچوں کی ماوں اوراُن کی دیکھ ریکھ کرنے والی خواتین کو شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ پروگرام نوائط کالونی ،انفال سوپر مارکٹ سے متصل آمنہ ہال میں دوپہر ٹھیک دو بجے شروع ہوگا۔

پریس ریلیز میں بھٹکل سمیت پاس پڑوس کے علاقوں بالخصوص مرڈیشور، منکی، ولکی، ہوناور، شیرور ودیگر خواتین سے درخواست کی گئی ہے کہ اس نادر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر معذور بچوں کی تعلیم وتربیت کے کام میں تعاون کریں۔


Share: